حمزہ رومان اورابوبکر طلحہ انٹرنیشنل ٹینس ایونٹس کیلئے منتخب

 

اسلام آباد(نمائندہ جاوید اقبال) انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن (آئی ٹی ایف )نے پاکستانی 14اور انڈر14پلیئرز حمزہ رومان اور ابوبکر طلحہ کو آئی ٹی ایف/اے ٹی ایف اینڈ جنوبی ایشیا/جنوب مشرقی ایشیا اور مشرقی ایشیا کی ٹیم کے لئے منتخب کر لیا۔

 

 

 

 

دونوں کھلاڑیوں کا انتخاب آئی ٹی ایف / اے ٹی ایف ڈویلپمنٹ چیمپئن شپ ریجنل کوالیفائنگ ایونٹ برائے جنوبی ایشیا / جنوب مشرقی ایشیا اور مشرقی ایشیا کے علاقائی کوالیفائنگ ایونٹ میں ان کی غیر معمولی کارکردگی کی بنیاد پر کیا گیا۔پاکستان ٹینس فیڈریشن(پی ٹی ایف)کے صدر سینیٹر سلیم سیف اللہ خان اور انتظامیہ نے کھلاڑیوں کو مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ وہ آئندہ بھارت میں ہونے والے ایونٹ میں ملک کا نام روشن کریں گے،یاد رہے کہ ڈویلپمنٹ چیمپئن شپ 2023بھارت کے شہر بھونیشور میں 4سے 14اپریل 2023تک منعقد ہوگی۔

تعارف: newseditor