کراچی گیمز ؛کھو کھو گرلز ایونٹ ڈسٹرکٹ کیماڑی نے جیت لیا

کراچی گیمز 2023 میں کھو کھو گرلز ایونٹ میں ڈسٹرکٹ کیماڑی نے ڈسٹرکٹ کورنگی کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا فائنل میں دلچسپ مقابلہ دیکھنے میں آیا تاہم ڈسٹرکٹ کیماڑی نے 14-5 سے فتح سمیٹی ۔وومین اسپورٹس کمپلیکس گلشن اقبال میں منعقدہ ایونٹ کی مہمان خصوصی رکن قومی اسمبلی کشور زہرہ تھیں جنہوں نے کھلاڑیوں میں ٹرافی اور میڈلز تقسیم کئے

 

 

 

اس موقع پر سابق رکن قومی اسمبلی ریحان ہاشمی ، کے ایم سی ایونٹ آرگنائزر ڈپٹی ڈائریکٹر پارک امین الرحمن ، ڈاکٹر محمد عارف حفیظ ، ڈپٹی ڈائریکٹر وومین اسپورٹس کمپلیکس کے ایم سی میڈم یسرا، نوشاد احمد ،شہروز علوی ، شبیر احمد ، طارق حفیظ صدیقی ، عارف وحید, کاشف احمد فاروقی اور دیگر بھی موجود تھے ۔ گرلز کھو کھو ایونٹ میں کراچی کے 6 ڈسٹرکٹس کی ٹیموں نے شرکت کی۔پہلے سیمی فائنل میں ڈسٹرکٹ کیماڑی نے ڈسٹرکٹ ویسٹ کو 9-3 سے شکست دی جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں ڈسٹرکٹ کورنگی نے ڈسٹرکٹ ایسٹ کو دلچسپ مقابلے کے بعد 6-4 سے شکست دیدی ۔

error: Content is protected !!