دوحہ قطر (خصوصی رپورٹ) دوحہ کے ایشیا ٹاؤن کرکٹ اسٹیڈیم میں منعقدہ سکائی نیٹ ایل ایل سی ماسٹرز کے دوسرے میچ میں ورلڈ جائنٹس نے انڈیا مہاراجہ کے سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2 رنز کے کامیابی حاصل کرلی ورلڈ جائنٹس نے کپتان ایرون فنچ کے 31 گیندوں پر 7 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 53 اور شین واٹسن کے 32 گیندوں پر پانچ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 55 رنز بنا کر 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 166 رنز بنائے۔
گوتم گمبھیر کی 68 رنز کی کپتانی اور ہربھجن سنگھ کا 13 رنز پر چار وکٹوں کا سپیل کیاجو انڈیا مہاراجہ کے لیے بے سود رہا۔ آخری اوور میں 8 رنز درکار تھے، بریٹ لی نے صرف 8 رنز دے کر دفاعی چیمپئن ورلڈ جائنٹس کو فاتحانہ آغاز فراہم کردیا۔ اس سے قبل ورلڈ جائنٹس نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ اور مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز بنائے۔ مخالف ٹیم نے 8.30 کے رن ریٹ سے ہدف کا تعاقب کیا اسے پورا نہ کرسکی ۔
آخری اوور میں انڈیا مہاراجہ 6 گیندوں پر 8 رنز درکار تھے۔ آخری گیند پر پانچ رنز درکار تھے، پٹھان صرف 2 رنز ہی حاصل کرسکے۔ لی نے آخری اوور میں صرف 8 رنز دے کر اپنی ٹیم کو فتح دلادی۔ ایرون فنچ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔