سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام جشن بہاراں کے زیر اہتمام جہاں اور مقابلے منعقد کئے گئے وہاں پر جشن بہاراں ویل چیئرریس کا بھی انعقاد کیا گیا، ویل چیئر ریس میں بڑی تعداد میں کھلاڑیوں نے شرکت کی اور بھرپور مقابلہ کیا، ویل چیئر میں شرکا کی تعداد کو دیکھ کر سب نے ان کی حوصلہ افزائی کی اور ان کا بھرپور خیرمقدم بھی کیا گیا
لاہور میں ہونے والی جشن بہاراں ویل چیئر ریس محمد رزاق نے جیت لی،اظہر نے دوسری اور زاہد نذیر نے تیسری پوزیشن حاصل کی، پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن والوں کو بالترتیب ایک لاکھ،75ہزاراور50ہزار روپے کے انعامات دیئے گئے۔اس موقع پر سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرزپنجاب شاہد زمان، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی نے کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرزپنجاب شاہد زمان نے کہا کہ جشن بہاراں کے اس میلے میں ویل چیئر ایونٹ میں شرکا کی تعداد سے بہت متاثر ہوا ہوں، ان کا کہنا تھا کہ ویل چیئر کے شرکا کا عزم و حوصلہ دیکر خوشی ہوئی ہے
ویل چیئرایونٹ میں پہلی پوزیشن، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے محمد رزاق ،اظہر اور زاہد تنویر نے جیت کے بعد کہا کہ سپورٹس پنجاب نے یہ ایونٹ کرکے بہت بڑا کام کیا ہے، اس سے کھلاڑیوں کو ایک صحت مند تفریحی ملی ہے۔