پاکستان سپر لیگ 8 کے ٹاپ فور ٹیموں کا فیصلہ ہو گیا

پی ایس ایل (پاکستان سپر لیگ) کے آٹھویں ایڈیشن کے کوالیفائر اور ایلی منیٹر کھیلنے والی ٹاپ فور ٹیموں کا فیصلہ ہو گیا۔پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف میچ کا فیصلہ ہونے کے بعد پلے آف مرحلے کے لیے کوالیفائی کرنے والی ٹیموں کی پوزیشن واضح ہو گئی ہے۔لاہور قلندرز پہلی، ملتان سلطانز دوسری، اسلام آباد یونائیٹڈ تیسری اور پشاور چوتھی پوزیشن پر موجود ہے۔

 

 

15 مارچ کو ہونے والے پہلے کوالیفائر میچ میں لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کا مقابلہ ہو گا، کوالیفائر کی فاتح ٹیم براہ راست فائنل جبکہ ہارنے والی ٹیم ایلی منیٹر ٹو کھیلے گی۔16 مارچ کو پہلا ایلی منیٹر پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان ہو گا، 17 مارچ کو کوالیفائر ہارنے والی اور پہلا ایلی منیٹر جیتنے والی ٹیم سے مقابلہ کریں گی۔19 مارچ کو ایلی منیٹر ٹو اور کوالیفائر کی فاتح ٹیم کے درمیان فائنل ہو گا۔

تعارف: newseditor