لاہور میں ہونیوالے قومی آرچری چیمپئن شپ کے مزید مقابلوں کے نتائج کا اعلان ہوگیا، ڈی ایچ اے فیز 12 میں ہونیوالے ان مقابلوں میں انڈر 16 فیمیل کے مقابلوں میں عابد فاطمہ نے پہلی، عائزہ شہادت نے دوسری اور سارہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی
انڈر 16میل کے مقابلوں میں فیصل محمد ستی نے پہلی،مدثر محمد نے دوسری اور عباس محمد طلحہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی انڈر 19 فمیل میں عائشہ شاہد نے گولڈاور خیبر پختونخواہ کی ارسا علی نے سلور میڈل حاصل کرلیا
انڈر 19 میں محمد سلمان نے گولڈ ایان شہادت نے سلور اور حمزہ مجید نے براؤنز میڈل حاصل کرلیا مردوں کے ٹیم ایونٹ میں امان اللہ، ادریس مجید، اور محمد نعیمنے گولڈ جبکہ غلام دستگیر، مبشر نظر، اور نعمان ثاقب نے سلور اور اریب حسن، حسن احمد اور کمال خان نے تیسری پوزیشن حاصل کرتے ہوئے براؤنز میڈل حاصل کرلیا
فیمیل ٹیم ایونٹ میں کرن محمد، نگہت ناہید اور سعدیہ مائی نے گولڈ، اقراء فاروق، شائستہ کرن اور ام کلثوم نے دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ براؤنز حاصل کرنے والی ٹیم میں نوشین ظفر، قرت العین اور شاہوار ناصر شامل ہیں مکس ٹیم کے مقابلوں میں ام کلثوم اور ادریس مجید نے گولڈ، کرن محمد اور مبشر نذیر نے سلور اور صائمہ خانم اور اسامہ مصطفی نے براؤنز میڈل حاصل کرلیاان مقابلوں میں ڈی ایچ اے کی ٹیم نے تین گولڈ میڈل جیتے ہیں.