سپین کے ٹینس کھلاڑی انیس سالہ کارلوس الکاریز نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے انڈین ویلز ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز سنگلز فائنل میں روس کے کھلاڑی ڈینیل میدویدیف کو با آسانی شکست دیکر ٹائٹل جیت لیا، اس شاندار کامیابی کے ساتھ کارلوس الکاریز نے عالمی نمبر ون کی پوزیشن بھی دوبارہ سنبھال لی ہے
کارلوس الکاریز کے ہاتھوں شکست کے بعد ڈینیل میدویدیف کا مسلسل انیس میچوں میں کامیابی کا تسلسل بھی ختم ہو گیا ہے، اپنی کامیابی کے بعد کارلوس الکاریز کا کہنا تھا کہ میرے لئے یہ میچ شاندار تھا، ڈینیل بہت سخت جان حریف ہے اس کیخلاف کھیل کر ہمیشہ لطف آیا ہے، ان کاکہنا تھا کہ ڈینیل کیخلاف میچ سے قبل کوئی دبائو نہیں تھا اور یہ سوچ کا کورٹ میںاترا تھا کہ اپنا بہترین کھیل پیش کروں گا، دوسری جانب ڈینیل کا کہنا تھا کہ کارلوس نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی ہے جس کیلئے وہ مبارکباد کا مستحق ہے۔