یوم پاکستان سائیکل ریس ثناء اللہ نے جیت لی

پشاور (سپورٹس رپورٹر) خیبر پختونخوا سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام یوم پاکستان 23 مارچ کی مناسبت سے منعقدہ پشاور تا چراٹ سائیکل ریس ثناء اللہ نے جیت لی۔رنگ روڈ تا چراٹ 45 کلومیٹر پر محیط سائیکلنگ ریس میں صوبے کے تماممختلف ڈویژن سے 22 سائیکلسٹس نے حصہ لیا، ریس کا افتتاح

 

 

 

خیبر پختونخوا سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے صدر نثار احمد خان نے کیا جبکہ اختتامی تقریب کے موقع پر ساؤتھ ایشیاء سائیکلنگ کنفیڈریشن اور پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر سید اظہر علی شاہ نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ریس میں مردان کے ثناء اللہ نے 1:22 ٹائم کے ساتھ پہلی، مردان کے عمرفاروق نے 1:23 ٹائم کے ساتھ دوسری اور پشاورکے ثاقب نے 1:23:17 ٹائم کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی، احمد زیب نے چوتھی، ساجد علی خان نے پانچویں اور شفیع اللہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ کمشریز کے فرائض طیفور زرین اور مراد علی نے انجام دیئے۔

error: Content is protected !!