بھارت میں کوچ پر خواتین کرکٹرز کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام

ایک کرکٹ کوچ پر بھی خواتین کھلاڑیوں کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام عائد ہوگیا۔

بھارت میں ایک کرکٹ کوچ پر بھی خواتین کھلاڑیوں کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام عائد ہوگیا، آڈیو لیک ہونے پر مذکورہ کوچ نے خودکشی کی کوشش کی اور اب بھی اسپتال میں ہی ہیں۔

 

حال ہی میں بھارت کی نمائندگی کرنے والی ایک خاتون کرکٹر کے سابق کوچ کی ڈیہرادون میں مشہور اکیڈمی ہے، اس میں ٹریننگ کرنے والی 3 لڑکیوں کی جانب سے ان پر ہراساں کرنے کا الزام عائد کردیا گیا۔

اس سے قبل ایک لڑکی سے جنسی تعلق کا مطالبہ کرنے کے حوالے سے ان کی آڈیو سامنے آئی جس پر کوچ نے زہر پی لیا، پولیس ابھی تک ان کا بیان نہیں لے سکی۔

 

گزشتہ روز ہی انھیں وینٹی لیٹر سے ہٹایا گیا اور وہ آخری اطلاعات تک بات کرنے کے قابل نہیں تھے۔

تعارف: News Editor