احسان اللہ کو نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز میں باولنگ کرتا دیکھنے کا منتظر تھا ‘ محمد عامر .

قومی ٹیم کے فاسٹ باولر محمد عامر نے پاکستانی ٹیم مینجمنٹ پر احسان اللہ کا اعتماد تباہ کرنے کا الزام عائد کر دیا۔

 

احسان اللہ کو فاسٹ باولنگ میں پاکستان کیلیے مستقبل کی امید قرار دیا جارہا ہے، مگر انھیں نیوزی لینڈ کیخلاف ہوم ٹی ٹوئنٹی سیریز کے اب تک کھیلے جانے والے چاروں میچز میں باہر رکھا گیا.

اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے محمد عامر نے کہا کہ  میں احسان اللہ کو نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز میں باولنگ کرتا دیکھنے کا منتظر تھا مگر ان کو بینچ پر بٹھائے رکھا گیا، وہ پی ایس ایل 8اور افغانستان کیخلاف

میچز میں سب سے اچھا پرفارم کرنے والے باولر تھے، کرکٹ شائقین میں سے ہر کوئی ان کی تیز اور خطرناک باولنگ سمیت جشن منانے کے انداز سے لطف اندوز ہوا، ہمیں احسان اللہ کا اعتماد تباہ کرنے کے بجائے صلاحیتوں کو نکھارنے کی مواقع فراہم کرنا چاہیے۔

 

error: Content is protected !!