ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ بغیر نتیجہ ختم ہوگیا، قومی ٹیم نے دوسری اننگز میں 267 رنز کے ہدف کا تعاقب کرنا تھا، بارش کے باعث دوسری اننگز کا آغاز نہ ہوسکا۔
بارش کے باعث پاکستان اور بھارت کا میچ ختم کردیا گیا.
پاکستان اور بھارت کو ایک ایک پوائنٹ مل گیا۔ جس کے بعد پاکستان 3 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے، پاکستان نے سپرفورمرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
بھارت نے پاکستان کو جیت کیلئے 267 رنز کا ہدف دیا تھا، پہلی اننگز میں بھارت کی ٹیم 49ویں اوور میں 266 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔
پاکستانی باؤلرز نے مجموعی طور پر شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا، شاہین شاہ آفریدی نے 10 اوورز میں 35 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
دوسری جانب حارث رؤف نے 9 اوورز میں 58 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ نسیم شاہ نے 8 اوورز میں 36 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا