ایشیا کپ 2023کے سپر فور کا اہم میچ آج کولمبو میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا۔ اس میچ کے لئے ریزرو ڈے بھی رکھا گیا ہے۔
شکیل الرحمان
ایشیا کپ 2023کے سپر فور کا اہم میچ آج کولمبو میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا۔پہلے یہ میچ کینڈی اسٹیڈیم میں کھلا جانا تھا لیکن موسم کی وجہ سے ایشین کرکٹ کونسل نے یہ میچ کولمبو اسٹیڈیم منتقل کردیا گیا
اور دلچسپ بات یہ کہ اس میچ کے لئے ریزرو ڈے بھی رکھا گیا۔اور اگر فائنل میچ بارش کی وجہ سے مکمل نہ ہوسکا تو دونوں ٹیموں کو فاتح قرار دے کر ٹرافی شیئر کی جائے گی۔ایشیا کپ کا فائنل میچ 17 ستمبر کو کھیلا جانا ہے، چونکہ کوئی ریزرو ڈے نہیں ہے، اس لیے مون سون سیشن میں سری لنکا میں میچز کرانے کے بورڈ کے فیصلے پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔
آج کے میچ میں بھی بارش کی توقع ہے دو ستمبر کو کینڈی کے مقام پر بھی ان دونوں ٹیموں کے درمیان گروپ میچ کھیلا گیا تھا جس میں پاکستان نے بھارت کو 266رنز پر آوٹ کیا تھا۔دونوں ٹیموں کے درمیان اس سے قبل 133میچ کھیلے جا چکے ہیں جس میں پاکستان نے 73اور بھارت نے 55میچوں میں کامیابی حاصل کر رکھی ہے۔پانچ میچوں کا فیصلہ نہ ہوسکا۔
ایشیا کپ 2023 کے میچز پاکستان اور سری لنکا(میزبان ممالک)میں کھیلے جا رہے ہیں۔ چونکہ ٹورنامنٹ کے فائنل سمیت اہم میچز سری لنکا میں شیڈول ہیں، بارش کا خدشہ ہر وقت رہتا ہے۔ اب تک سری لنکا میں کھیلے گئے زیادہ تر میچز بارش کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ اس سب کے درمیان فائنل میچ کو لے کر بڑی تشویش پیدا ہوتی ہے۔ ایشین کرکٹ کونسل(اے سی سی)نے فائنل میچ کے لیے کوئی ریزرو ڈے تجویز نہیں کیا ہے۔
ایسے میں اگر فائنل میچ بارش کی وجہ سے مکمل نہ ہوسکا تو دونوں ٹیموں کو فاتح قرار دے کر ٹرافی شیئر کی جائے گی۔ایشیا کپ کا فائنل میچ 17 ستمبر کو کھیلا جانا ہے، چونکہ کوئی ریزرو ڈے نہیں ہے، اس لیے مانسون سیشن میں سری لنکا میں میچز کرانے کے بورڈ کے فیصلے پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ پہلے ہی کہہ چکا ہے کہ وہ بارش کے موسم کو دیکھتے ہوئے سری لنکا کے بجائے یو اے ای میں میچز کرانا چاہتے تھے لیکن اے سی سی کے صدر جے شاہ نے یو اے ای کے بجائے سری لنکا کو آپشن کے طور پر منتخب کیا۔
ایشیا کپ 2023 پاکستان میں شیڈول تھا لیکن بھارت کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے انہوں نے سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے سے انکار کر دیا تھا۔ اس تنازع کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ سری لنکا اور پاکستان مشترکہ طور پر ٹورنامنٹ کی میزبانی کریں گے۔
باقی تما م ٹیمیں نیپال،افغانستان،سری لنکا اور بنگلہ دیش پاکستان آکر کھیل گئی۔لیکن صرف بھارت کے میچز سری لنکن سرزمین پر کھیلے جائے گے۔چار میچز پاکستان میں شیڈول ہیں اور بقیہ 9 میچ سری لنکا میں کھیلے جائیں گے۔ تاہم ہندوستانی ٹیم اپنے تمام میچ سری لنکا میں ہی کھیلے گی۔