ہمارے ہاتھ میں باؤلنگ اور بیٹنگ ہے موسم نہیں ; کپتان بابر اعظم.

 

 

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ ہمارے ہاتھ میں باؤلنگ اور بیٹنگ ہے ، موسم نہیں ہے۔

 

میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ بیٹنگ لائن میں اچھی پارٹنرشپ نہ ہونےسےمیچ ہارگئے،

پہلے10اوورزمیں بولرزنےاچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا مگر ہم نے اچھی بیٹنگ کا مظاہرہ نہیں کیا۔

 

انہوں نے کہا کہ جیسے شبمن گل اور روہت شرما نے ہمارے اہم باولرز پر اٹیک کیا اس سے پتہ چلتا ہے کہ وہ ہمارے باولرز کی تیاری کر کے آئے تھے

 

ہم نے ایک کے بعد ایک وکٹ گنوائی اور لمبی پارٹنرشپ لگانے میں ناکام رہے۔

 

اور اس کے بعد ویرات کوہلی اور کے ایل راہول نے بہت اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا

 

 

error: Content is protected !!