بھارتی ویزوں میں تاخیر کے باعث پاکستانی ٹیم کا ورلڈ کپ سے قبل دبئی کا دورہ منسوخ کر دیا گیا ہے۔
پاکستانی سکواڈ کو اگلے ہفتے کے اوائل میں یو اے ای جانا تھا اور 29 ستمبر کو نیوزی لینڈ کے خلاف اپنے پہلے وارم اپ میچ سے قبل حیدر آباد روانہ ہونے سے پہلے کچھ دن قیام کرنا تھا۔
ورلڈکپ میں شرکت کیلئے پاکستانی کھلاڑی اور آفیشلز تاحال بھارتی ویزوں کے منتظرہیں۔
ورلڈکپ کےلیے پاکستانی ٹیم اور آفیشلز کو بھارتی ویزوں کا اجراء نہیں ہو سکاہے۔ذرائع کے مطابق ورلڈکپ میں شرکت کیلئےپاکستانی کھلاڑی اور آفیشلز تاحال بھارتی ویزوں کے منتظرہیں۔
بھارت نے پاکستانی کھلاڑیوں اور آفیشلز کے ویزے سکیورٹی کلئیرنس سے مشروط کرنے کی بنا پر تاحال ویزےجاری نہیں کیے۔
بھارتی ہائی کمیشن نیو دہلی کے ہوم ڈیپارٹمنٹ سے سکیورٹی کلیئرنس ہونے کے بعد ویزے جاری کرے گا۔
ٹیم نے ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے 25 ستمبر کو بھارت روانہ ہونا ہے