تاریخ میں پہلی بار انٹرنیشنل کرکٹ میں سری لنکا بلے باز بغیر کوئی گیند کھیلے آؤٹ

تاریخ میں پہلی بار انٹرنیشنل کرکٹ میں کسی بلے باز کو

ٹائم آؤٹ ہونے پر مخالف ٹیم کی اپیل پر آؤٹ دے دیا گیا۔

 

بنگلادیش اور سری لنکا کے درمیان دہلی کے ارون جیٹلی سٹیڈیم میں ہونے والے ورلڈکپ کے میچ میں پہلی بار سری لنکا کے انجیلو میتھیوز بغیر کوئی گیند کھیلے آؤٹ ہو گئے۔

 

انجیلو میتھیوز ٹوٹا ہوا ہیلمٹ لے کر میدن میں آ گئے تھے جس کے بعد لنکن کرکٹر نے میچ میں فیلڈ امپائر کو قائل کرنے کی کوشش کی مگر انہوں نے اجازت نہیں دی۔

 

بنگلادیش کے کپتان شکیب الحسن سمیت کھلاڑیوں کی جانب سے ٹائم آؤٹ کا کہہ کر آؤٹ کرنے کی اپیل کی، امپائر نے انجیلو میتھیوز کو ٹائم آؤٹ کی بنیاد پر آؤٹ قرار دے دیا۔

 

آئی سی سی قانون کے مطابق کسی بھی کھلاڑی کو کسی بیٹر کے آؤٹ یا کریز چھوڑ کر جانے کے بعد 2 منٹ میں گیند کا سامنا کرنا ہوتا ہے

یعنی کسی بھی کھلاڑی کو وکٹ گرنے کے 2 منٹ کے اندر گیند کا سامنا کرنا ہوتا ہے لیکن میتھیوز ایسا نہیں کر پائے جس کی بنا پر امپائر نے انہیں آؤٹ قرار دیا۔

 

 

error: Content is protected !!