چار سال میں بین الاقوامی مقابلوں میں حصہ لینے کیلئے ٹیگ بال کا کوئی کھلاڑی تیار نہیں ہوسکا

 

چار سال میں بین الاقوامی مقابلوں میں حصہ لینے کیلئے ٹیگ بال کا کوئی کھلاڑی تیار نہیں ہوسکا

مسرت اللہ جان

صوبائی سپورٹس ڈائریکٹریٹ میں چار سال قبل متعارف کی جانیوالی ٹیگ بال کی ٹیم میں چار سال سے پریکٹس کرنے والا کوئی بھی کھلاڑی بین الاقوامی مقابلوں میں حصہ لینے کیلئے تیار نہیں ہوسکا اسی بناءپر چند ہفتوں کی ٹریننگ کرنے والے کھلاڑی تھائی لینڈ میں ہونیوالے ٹیگ بال کے بین الاقوامی مقابلوں میں حصہ لینے کیلئے پہنچ گئے

تھائی لینڈ میں ہونیوالے ان مقابلوں میں حصہ لینے کیلئے ان کے ہمراہ صوبائی سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے ٹیبل ٹینس کے کوچ جنہیں ٹیگ بال کا بانی بھی کہا جاتا ہے بین الاقوامی مقابلوں میں حصہ لینے کیلئے پہنچ گئے ہیں

گذشتہ چار سالوں سے پریکٹس کرنے والے کھلاڑیوں میں بیشتر کھلاڑی ٹیبل ٹینس کے کھلاڑی شامل ہیں جو کہ روزانہ کی بنیاد پر پریکٹس کرتے آرہے ہیں تاہم انہیں پریکٹس کرنے والے کوچ ہی کھلاڑی بن کر چلے گئے ہیں

چار سال سے پریکٹس کرنے والے ان کھلاڑیوں کو کہا گیا ہے کہ آئندہ آنیوالے بین الاقوامی مقابلوں میں انہیںموقع دیا جائیگا حیرت انگیز طور پر صوبائی سپورٹس ڈائریکٹریٹ میں گذشتہ ڈیڑھ سال سے پریکٹس کرنے والی کوئی بھی فیمیل کھلاڑی اس معیار تک نہیں پہنچ سکی کہ وہ بین الاقوامی مقابلوں میں حصہ لے سکیں.

 

 

error: Content is protected !!