پاکستان فٹبال فیڈریشن نے 96 اضلاع میں کلبز سکروٹنی کا عمل مکمل کر لیا.

پاکستان فٹبال فیڈریشن کے انتخابات کی جانب ایک اور قدم بڑھاتے ہوئے 96اضلاع میں کلبز سکروٹنی کا عمل مکمل۔

 پاکستان فٹبال فیڈریشن کے انتخابات کی جانب ایک اور قدم بڑھاتے ہوئے 96اضلاع میں کلبز سکروٹنی کا عمل مکمل کرلیا گیا،

آل پاکستان ڈسٹرکٹ چیمپئن شپ کے تحت 6 اور 7جنوری کو 13اضلاع کے مختلف وینوز پر 158میچ کھیلے گئے،

کسی ایک ہفتے میں کھیلے جانے والے میچز کی یہ سب سے بڑی تعداد ہے،ابھی تک 1579مقابلوں کا انعقاد کیا جاچکا ہے۔یاد رہے کہ پی ایف ایف الیکشن میں ووٹنگ رائٹس کیلئے فزیکل سکروٹنی کا عمل پہلے راﺅنڈ کے میچز میں مکمل کیا جارہا ہے،

رواں ہفتے 13اور 14جنوری کو ڈیرہ بگٹی،درکھان،گجرات،جعفر آباد،جھل مگسی،کراچی ساﺅتھ،کشمور،شیخوپورہ،خیبر، کوہلو، لاہور، مظفرگڑھ،نصیر آباد اور پشاور میں آل پاکستان ڈسٹرکٹ چیمپئن شپ کے مقابلے ہوں گے،

142اضلاع میں سے 100میں سکروٹنی کا عمل مکمل ہونے سے ایک اہم سنگ میل عبور ہوگا

 

error: Content is protected !!