ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سپورٹس خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام خواتین سکواش وتائیکوانڈوٹریننگ کیمپ اختتام پذیر ہوگئی، اس موقع پر مہمان خصوصی ڈائریکٹریس سپورٹس رشیدہ غزنوی نے کھلاڑیوں میں سرٹیفکیٹس تقسیم کئے۔ ان کے ہمراہ بیڈمنٹن ہیڈ کوچ بشری، تائیکوانڈو ایسوسی ایشن کے چیئر مین الیاس آفریدی، تائیکوانڈو کوچز نازیہ علی، میمونہ، سکواش ایسوسی ایشن کے کوچ منورزمان، طاہر اقبال، محمود، نعمت اللہ اور وسیم سمیت دیگرشخصیات موجود تھیں، ڈائریکٹریٹ جنرل آف سپورٹس خیبرپختونخوا کے زیراہتمام لڑکوں کے ساتھ ساتھ لڑکیوں کے ٹریننگ کیمپ کا سلسلہ بھی جاری ہے بیڈمنٹن اور ٹیبل ٹینس کے بعد سکواش اور تائیکوانڈو ٹریننگ کیمپ بھی اختتام پذی ہوگئی جس میں چالیس سے زائد کھلاڑیوں نے ڈائریکٹریٹ کے کوچز سے ٹریننگ حاصل کی۔ اس موقع پر ڈائریکٹریس سپورٹس رشیدہ غزنوی نے کہا کہ ٹریننگ کیمپ سے کھلاڑیوں کی مہارتوں میں اضافہ ہوگا اور وہ قومی اور صوبائی سطح پر صوبے کے لئے اعزازات جیتنے کی قابل ہوں گی۔
انہوں نے کہا کہ ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس لڑکیوں کو تمام کھیلوں کے برابر مواقع فراہم کر رہے ہیں جن سے وہ بھرپور استفادہ کر رہی ہیں۔، کیمپ کے انعقاد سے نہ صرف قومی کھلاڑی بلکہ جونیئرز کو بھی آگے نکلنے کے مواقع ملیں گے کوچز کی مسلسل محنت سے نو جوان بچے وبچیاں ملکی و بین الاقوامی سطح پرملک وقوم کانام روشن کریں گے۔ ٹریننگ کے دوران لڑکیوں کی فزیکل فٹنس اور بیسکس ٹیکنیکس پر توجہ دی گئی اور اس کے علاوہ میچز بھی منعقد کئے گئے۔ تائیکوانڈو کیمپ میں وجیہہ غفار، اقصیٰ، ایراج حسین، میمونہ،بشریٰ، سفینہ،نبیلہ،لائبہ،مقدس، وحیدہ، اقراء وکیل، جویریہ مجاہد، عریبہ فاروق، لائبہ اعجاز، سمیداشوکت علی، سیما، وانیا، کلثوم، شمکااور نادیہ شہزاد شامل ہیں، جبکہ سکواش ٹریننگ کیمپ میں حراء عقیل، غزالہ، حفصہ یوسف، نمراء عقیل، مناہل، کلثوم،زہرہ، ناہید، وجیہہ، ثناء بہادر سمیت دیگر کھلاڑیوں نے ٹریننگ حاصل کی۔