پاکستان کرکٹ بورڈ نے مستقبل کے لیے کھلاڑی تیار کرنے کیلئے گراس روٹ پلیئر ڈویلپمنٹ پروگرام شروع کردیا، پروگرام کے پہلے مرحلے میں فاسٹ بولرز تیار کیے جائیں گے۔پی سی بی گراس روٹ پلیئر ڈویلپمنٹ پروگرام کی تقریب رونمائی کراچی میں ہوئی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی سی بی چیئرمین رمیز راجا نے بتایا کہ گراس روٹ پلیئر ڈویلپمنٹ پروگرام کا مقصد مستقبل کیلئے پلیئرز تیار کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس عمل میں کھلاڑیوں کو بہترین کوچز کی فراہمی کے ساتھ ساتھ معیاری سہولیات بھی مہیا کی جائیں گی، انہوں نے بتایا کہ گراس روٹ ڈویلپمنٹ پروگرام کے پہلے مرحلے میں فاسٹ بولرز کی تیاری پر کام ہوگا جس کے آئیکون شاہین شاہ آفریدی ہوں گے۔اس موقع پر رمیز راجا نے کرکٹ کی فروغ کیلئے کارپوریٹ اداروں کے تعاون پر بھی زور دیا۔تقریب سے ڈپٹی برٹش ہائی کمشنر سارہ مونے، یوسف حسین اور غیاث خان نے بھی خطاب کیا۔