آسڑیلیا میں جاری ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے بڑے ٹکرائو میں پاکستان کی ٹیم نے بھارت کو میچ جیتنے کیلئے 160 رنز کا ہدف دیدیا ہے، بھارت کے کپتان روہیت شرما نے ٹاس جیت کر پہلے پاکستان کی ٹیم کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی جس نے مقررہ بیس اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنائے، پاکستان کا آغاز اچھا نہ تھا اور بابر اعظم بغیر کوئی سکور بنائے پویلین لوٹ گئے جس کے بعد محمد رضوان بھی چار رنز بنانے کے بعد آئوٹ ہو گئے تاہم اس موقع پر شان مسعود اور افتخار احمد نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو سنبھالا، پاکستان کی جانب سے شان مسعود 52 اور افتخار احمد 51 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ شاہین شاہ آفریدی نے 16 رنز سکور کئے، بھارت کی جانب سے اردیپ سنگھ اور ہاردیک پانڈے نے تین تین جبکہ بھونیشور کمار، محمد شامی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔