تیراکی کے میدانون میں ضم شدہ اضلاع کے بچے ملک بھرکے کھلاڑی کے لیے چیلنج بن گئے۔ضلع خیبر کے ابوبکر آفریدی نے کم وسائل کے باوجود لاہورمیں کھیلی گئی جونیئرنیشنل سوئمنگ چیمپین شپ کے دوایونٹس میں گولڈ میڈلزجیت کراپنے روشن وتباک مستقبل کی نوید سنادی۔ابوبکر آفریدی نے صوبہ خیبرپختونخواٹیم کی جانب سے پہلی بارقومی سطح پر،لاہورمیں منعقد ہونے والی جونیئرسوئمنگ چیمپن شپ میں شرکت کی اورانہوں ے فری سٹائل اوربیک سٹروک کے ایونٹس میں ملک بھرکے بچوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے گولڈ میڈلز اپنے نام کرنے میں کامیا ب رہے
نیشنل جونیئرسوئمنگ چیمپن شپ جس میں پنجاب،سندھ،اسلام اباد،بلوچستان،آرمی،نیوی،ائیرفورس کی نامی گرامی ٹیمیں شریک تھیں اوران کے کھلاڑی برس ہابرس سے باقاعدگی کے ساتھ تربیت حاصل کررہے ہیں ان کھلاڑی میں ابوبکر نے میڈل جیت کرنہ صرف ملک بھرکے کھلاڑیو ں کوحیران وپریشان کردیا بعداپنے درخشاں مستقبل کی نوید بھی سنادی واضع رہے کہ ابوبکر سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے کیئر ٹیکریوسف آفریدی کے برخوردار ہیں۔ابوبکر نے میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے بتایاکہ ان کومیڈلز جیتنے پربہت خوشی ہے اورمیراکافی حوصلہ واعتماد بڑھاہے آئندہ بھی عمدہ پرفارمنس دینے کی بھرپورکوشش کروں گا