بھارتی کپتان روہت شرما بنگلادیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے بھی باہر ہوگئے۔روہت شرما دوسرے ون ڈے کے دوران انجری کا شکار ہوئے تھے اور ان کی جگہ نائب کپتان کے ایل راہول ہی دوسرے ٹیسٹ میں ٹیم کی قیادت کریں گے۔بھارتی میڈیا رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ روہت شرما اب ٹور میں ٹیم کو جوائن نہیں کریں گے ۔بھارت اور بنگلادیش کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 22دسمبر سیڈھاکا میں شروع ہو گا۔واضح رہے کہ بھارت کوبنگلادیش کے خلاف دو ٹیسٹ کی سیریزمیں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔