قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے رواں برس 2022 میں ایک ہزار ٹیسٹ رنز مکمل کرلیے۔کپتان بابر اعظم ایک سال میں ہزار ٹیسٹ رنز بنانے والے چھٹے پاکستانی ہیں ، انہوں نے انگلینڈ کے خلاف کراچی میں کھیلے جانے والے تیسرے ٹیسٹ میچ میں 45 رنز کی اننگز پر یہ اعزاز اپنے نام کیا۔ اس سے قبل یہ کارنامہ سابق کپتان یونس خان 2 مرتبہ جب کہ انضمام الحق ، محمد یوسف، اظہر علی اور محسن خان ایک ایک بار سرانجام دے چکے ہیں۔بابر کے علاوہ بین الاقوامی سطح پر صرف3 کھلاڑیوں کو ٹیسٹ کرکٹ میں اس برس 1000 رنز مکمل کرنے کا اعزاز حاصل ہے جن میں انگلش کرکٹر جوروٹ ، جونی بیرسٹو اور آسٹریلوی کھلاڑی عثمان خواجہ شامل ہیں۔یاد رہے کہ اس سے قبل بابر اعظم ایک سال میں سب سے زیادہ انٹرنیشنل 50 سے زائد رنز کرنے والے پاکستانی بن گئے تھے۔