پاکستان کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بیٹر آصف علی نے آسٹریلیا میں جاری بگ پیش لیگ میں برق رفتار اننگز کھیلی لیکن پھربھی وہ ٹیم کو میچ نہ جتواسکے۔آصف علی اور شاداب خان ان دنوں آسٹریلیا میں جاری بگ بیش لیگ میں ہوبارٹ ہریکینز کی نمائندگی کر رہے ہیں۔جمعرات کو سڈنی سکسرز نے ہوبارٹ کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 14 اوورز میں 6 وکٹوں پر 137 رنز بنائے، ہدف کے تعاقب میں ہوبارٹ نے مقابلہ اچھا کیا لیکن میچ نہ جیت سکی۔138 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ہوبارٹ کے آصف علی نے اختتامی اوورز میں دھواں دار اننگز کھیل کر ٹیم کو جیت کی امید دلوائی پر وہ میچ ختم نہ کرسکے۔آصف علی نے 13 گیندوں پر 41 رنز کی اننگز کھیلی، ان کی اننگز میں 3 چھکے اور 4 چوکے شامل تھے۔ سڈنی سکسرز نے ہوبارٹ کو 6 رنز سے شکست دی۔