پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی پی ایس ایل سیزن 8 کے فائنل کے بعد دبئی جائیں گے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین نجم سیٹھی نے آئی سی سی اور اے سی سی کے اجلاسوں میں شرکت کرنا ہے جس کیلئے چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی پی ایس ایل کا فائنل دیکھنے کے بعد دبئی جائیں گے۔
آئی سی سی اجلاس 18 سے 20 مارچ تک دبئی میں شیڈولڈ ہیں جس کے بعد اے سی سی ایگزیکٹو کا اجلاس 21مارچ کو دبئی میں ہو گا، اجلاسوں میں شرکت کیلئے چیف ایگزیکٹو فیصل حسنین اور سی او او سلمان نصیر آج دبئی روانہ ہو رہے ہیں جبکہ نجم سیٹھی19 مارچ کی صبح کو دبئی روانہ ہوں گے۔