برطانوی ٹینس کھلاڑی اینڈی مرے کو میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے پہلے ہی رائونڈ میں سربیا کے کھلاڑی ڈوسن لاجووچ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے، اینڈی مرے جو 2009 اور 2013 میں میامی اوپن کا اعزاز جیت چکے ہیں کو پہلے ہی رائونڈ میں ڈوسن نے چھ چار اور سات پانچ سے شکست دیکر ٹورنامنٹ سے باہر کردیا
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے انڈین ویلز ٹینس ٹورنامنٹ کے تیسرے رائونڈ میں بھی اینڈی مرے کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، 35 سالہ اینڈی مرے کے علاوہ ٹورنامنٹ میں شامل برطانوی کھلاڑی کائل ایڈمونڈ بھی مینز سنگلز مقابلوںمیں شکست کے بعد باہر ہو گئے ہیں جبکہ خواتین کے مقابلوں میں ایما راڈوکونو کو بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔