عالمی شطرنج لیگ کا افتتاحی ایڈیشن تروینی کانٹینینٹل کنگز کے نام رہا
دبئی (خصوصی رپورٹ) دبئی میں جاری عالمی شطرنج لیگ کا افتتاحی ایڈیشن اختتام پذیر ہوگیا ۔ فائنل مقابلہ تروینی کانٹینینٹل کنگز نے سخت مقابلے کے بعد اپنے نام کرلیا۔ دبئی کے لی میریڈین ہوٹل میں منعقدہ گرینڈ فائنل میں فاتح کا فیصلہ ٹائی بریک کے تین مراحل سے ہوا۔
دو ریپیڈ راؤنڈ اور دو بلٹز راؤنڈ ڈرا ہوئے جس کے بعد بلٹز کے گیمز ہوئے جس کے چوتھے گیمز میں فاتح کا فیصلہ ہوا۔
ڈنمارک کے 19 سالہ گرینڈ ماسٹر جونس بجرے نے ازبکستان کے 17 سالہ جاوخیر سندروف کو سنسنی خیز مقابلے میں شکست دیکر تروینی کانٹینینٹل کنگز کو فتح دلائی۔
اس اہم فتح کے ساتھ ، بجرے نے نہ صرف اپنی ٹیم کے لئے ٹائٹل جیتا بلکہ 5 لاکھ ڈالر کا انعام بھی جیتا ۔ ٹورنامنٹ کی مجموعی انعامی رقم 10 لاکھ ڈالر تھی۔