آسٹریلیا نے انگلینڈ کیخلاف ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کیلئے اسکواڈز کا اعلان کر دیا
آسٹریلیا نے انگلینڈ کیخلاف ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کیلئے اسکواڈز کا اعلان کر دیا
سڈنی (سپورٹس ڈیسک) آسٹریلیا نے انگلینڈ کے خلاف ہوم وائٹ بال سیریز کے لیے ون ڈے اور ٹی 20 اسکواڈز کا اعلان کر دیا ہے۔ مچل مارش دونوں فارمیٹس میں ٹیم کی قیادت کریں گے۔
کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق 3 ون ڈے میچز 13، 15 اور 18 نومبر کو پرتھ، ایڈیلیڈ اور ہوبارٹ میں کھیلے جائیں گے، جبکہ 5 ٹی 20 میچز 21 نومبر سے 2 دسمبر تک ہوں گے۔
اہم کھلاڑیوں پیٹ کمنز، مچل اسٹارک اور جوش ہیزل ووڈ کو ٹیسٹ سیریز کے باعث آرام دیا گیا ہے۔ سلیکٹرز نے 8 نئے نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیا ہے۔
آسٹریلیا ون ڈے اسکواڈ: مچل مارش (کپتان)، زیویر بارٹلیٹ، ماہلی بیئرڈمین، ایلکس کیری، کوپر کونولی، جیک ایڈورڈز، کیمرون گرین، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلس، اسپینسر جانسن، اولی پیک، میتھیو رینشا، لیام اسکاٹ، ایڈم زمپا۔
آسٹریلیا ٹی 20 اسکواڈ: مچل مارش (کپتان)، زیویر بارٹلیٹ، ماہلی بیئرڈمین، نکھل چوہدری، ٹم ڈیوڈ، جوئل ڈیوس، جیک ایڈورڈز، ناتھن ایلس، جیک فریزر میک گرک، سیم ہارپر، اسپینسر جانسن، مچ اوون، لاچلان شا، ایڈم زمپا۔