کرکٹ

تین ملکی سیریز: پاکستان پر فائنل میں سلو اوور ریٹ پر میچ فیس کا 5 فیصد جرمانہ

تین ملکی سیریز: پاکستان پر فائنل میں سلو اوور ریٹ پر میچ فیس کا 5 فیصد جرمانہ

لاہور (سپورٹس لنک) فائنل جیتنے کے باوجود پاکستان ٹیم کو سلو اوور ریٹ پر جرمانے کا سامنا کرنا پڑا۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سری لنکا کے خلاف ٹرائی سیریز کے فائنل میں سلو اوور ریٹ پر پاکستان پر میچ فیس کا 5 فیصد جرمانہ عائد کر دیا۔

آئی سی سی کے مطابق قذافی اسٹیڈیم لاہور میں 31 اکتوبر کو کھیلے گئے فائنل میں پاکستان ٹیم مقررہ وقت میں ایک اوور پیچھے رہی۔ میچ ریفری جیف کرو نے آرٹیکل 2.22 کے تحت یہ جرمانہ عائد کیا۔ ہر ایک اوور کم ہونے پر 5 فیصد جرمانہ ہوتا ہے۔

فیلڈ امپائر احسن رضا اور وین نائٹس، تھرڈ امپائر شرف الدولہ اور فورتھ امپائر راشد ریاض نے چارج عائد کیا تھا۔ کپتان شاہین شاہ آفریدی نے غلطی تسلیم کرتے ہوئے جرمانہ قبول کر لیا، اس لیے باقاعدہ سماعت کی ضرورت نہیں پڑی۔

یاد رہے کہ اس ٹورنامنٹ میں پاکستان کی یہ دوسری خلاف ورزی تھی، اس سے قبل 18 اکتوبر کو راولپنڈی میں سری لنکا کے خلاف پہلے میچ میں 2 اوور کم ہونے پر 10 فیصد جرمانہ ہوا تھا۔

فائنل میں پاکستان نے سری لنکا کا 326 رنز کا ہدف 9 گیندیں قبل 3 وکٹوں سے حاصل کر کے ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

Related Articles


Back to top button