باسکٹ بال دیگر سپورٹس

آل پاکستان رمضان کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا آغاز آج سے ہوگا

آل پاکستان رمضان کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا آغاز آج سے ہوگا

ٹورنامنٹ 3x3فارمیٹ کے فروغ کیلٸے اہم سنگ میل ثابت ہوگا، اوج ظہور

اسلام آباد ;  فیڈرل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام آل پاکستان رمضان کپ 3x3 باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا آغاز آج (جمعرات) سے اسلام آباد میں ہوگا ۔ فیڈرل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل اوج ظہور کے مطابق ایونٹ میں مردوں کیساتھ ساتھ خواتین کے بھی مقابلے ہونگے جس میں بڑی تعداد میں ملک بھر سے باسکٹ بال پلیٸرز ایکشن میں دکھاٸی دینگے۔ پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کی سرپرستی میں پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں مصنوعی روشنیوں میں کھیلے جانیوالے ٹورنامنٹ میں مینز ڈیپارٹمنٹل ٹورنامنٹ میں آرمی، واپڈا، نیوی، پولیس سمیت 12ٹیمیں مدمقابل ہونگی جبکہ کلب ٹورنامنٹ میں 48 اور وویمنز ٹورنامنٹ میں 12 ٹیمیں ایکشن میں دکھاٸی دیں گی۔ انہوں نے بتایا کہ باسکٹ بال فیڈریشن ملک میں 3x3گیم کے فروغ کیلٸے اقدامات کر رہی ہے۔ ایونٹ کے کامیاب انعقاد کیلٸے تمام انتظامات مکمل کر لٸے گٸے ہیں اور یہ ٹورنامنٹ 3x3باسکٹ بال فارمیٹ کے فروغ کیلٸے اہم سنگ میل ثابت ہوگا.

Related Articles


Back to top button