دیگر سپورٹس فٹ بال

انگلش پریمیئر لیگ،مانچسٹر سٹی نے دوسری بار ٹائٹل جیت کر ریکارڈ قائم کردیا


مانچسٹر سٹی (سپورٹس لنک رپورٹ)مانچسٹر سٹی نے برائٹن کو 4-1 گول سے شکست دے کر انگلش یمیئر لیگ کا ٹائٹل مسلسل دوسری مرتبہ حاصل کرکے ریکارڈ قائم کرلیا۔مانچسٹر سٹی کو ایمکس اسٹیڈیم میں حاصل ہونے والی اس جیت سے لیورپورل کی وولز کے خلاف جیت رائیگاں گئی۔میچ کے دوران مانچسٹر سٹی کی جانب سے سرجیو اگویرو، ایمیرک لاپورتے، ریاض مہریز اور الکے گنڈوگان نے گول کیے جبکہ برائٹن کی جانب سے گلین مرے کے پہلے گول نے ان کی ٹیم کو کھیل کے 25 ویں منٹ تک بدستور برتری دلائی تھی۔مانچسٹر یونائیٹڈ کی جانب سے 2009 میں یکے بعد دیگرے دو ٹائٹل جیتنے کے بعد انگلش پریمیئر لیگ میں یہ پہلی مرتبہ ہے کہ کسی بھی ٹیم نے اس اعزاز کو حاصل کیا ہو۔مانچسٹر سٹی نے اس جیت کے ساتھ مجموعی طور پر 98 پوائنٹس حاصل کیے جو پریمیئر لیگ کی تاریخ میں سب سے زیادہ 100 پوائنٹ کے ریکارڈ سے صرف 2 پوائنٹ کم ہے۔

https://twitter.com/PepTeam/status/1127636900121071616

اس بہترین سیزن میں مانچسٹر سٹی کا لیورپول سے سخت مقابلہ رہا اور سیزن کے آخری مراحل میں دونوں ٹیموں نے ہار ماننے سے انکار کردیا تھا۔مانچسٹر سٹی کی اس مہم میں لگاتار 14 کامیابیاں ہیں۔سیزن میں لیورپول نے 97 پوائنٹس حاصل کیے جو پریمیئر لیگ کے سیزن میں اعلیٰ پوزیشن حاصل کرنے کے لیے کافی سمجھے جارہے تھے۔مانچسٹر سٹی کے کپتان ونسنٹ کومپنی کا کہنا تھا کہ ’مجھے لگتا ہے یہ بہت ہی مشکل مگر اعتماد بخش تھا، لیورپول حیرت انگیز رہی، وہ ہارنے کے قابل نہیں لیکن میں اپنی ٹیم کے لیے خوش ہوں، ہمیں اپنی خواہشات سے کہیں بڑھ کر ملا ہے‘۔



Related Articles


Back to top button