Games

اے آر وائی جیولرز 12 واں شاہ رفیع عالم میموریل پولو کپ، فائنل اتوار کو ہوگا

اے آر وائی جیولرز 12 واں شاہ رفیع عالم میموریل پولو کپ، فائنل اتوار کو ہوگا

لاہور (سپورٹس لنک رپورٹر) لاہور پولو کلب کے زیر اہتمام اے آر وائی جیولرز 12 واں لیفٹیننٹ جنرل شاہ رفیع عالم میموریل پولو کپ 2026ء کا فائنل اتوار کو ایف جی دین اور ایس کیو / ایف جی دین کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔

گزشتہ روز دونوں سیمی فائنلز کھیلے گئے۔ پہلے سیمی فائنل میں ایف جی دین نے ڈائمنڈ پینٹس کو 11-7 سے ہرایا۔ جیتنے والی ٹیم کی طرف سے حمزہ مواز خان نے چھ، 

شیخ محمد فرہاد اور صائم عباس نے دو دو جبکہ ممتاز عباس نیازی نے ایک گول سکور کیا۔ ہارنے والی ٹیم کی طرف سے احمد علی ٹوانہ نے چار اور راجہ جلال ارسلان نے تین گول سکور کیے۔

دوسرے سیمی فائنل میں ایس کیو / ایف جی دین نے زبردست مقابلے کے بعد ماسٹر پینٹس کو 6-2 سے ہرا دیا۔ ایس کیو / ایف جی دین کی طرف سے ثاقب خان خاکوانی نے چار، 

شیخ محمد رافع اور راجہ تیمور ندیم نے ایک ایک گول سکور کیا۔ ہارنے والی ٹیم کی طرف سے راجہ میکائل سمیع اور عدنان جلیل اعظم نے ایک ایک گول سکور کیا۔

Related Articles


Back to top button