ایک بھی میچ نہیں کھلایا، پھر ریلیز کر دیا، سفیان مقیم کے ساتھ زیادتی؟
سہ ملکی ون ڈے سیریز: سفیان مقیم کو قومی ٹیم سے ریلیز کر دیا گیا
لاہور (سپورٹس لنک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے سہ ملکی ون ڈے سیریز کے دوران بائیں ہاتھ کے سپنر سفیان مقیم کو قومی سکواڈ سے ریلیز کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سفیان مقیم کو مینجمنٹ کی جانب سے فائنل الیون میں جگہ نہ ملنے کے باعث ریلیز کیا گیا۔
ہیڈ کوچ اور سلیکٹرز نے فیصلہ کیا ہے کہ سفیان کو ڈومیسٹک کرکٹ میں میچ پریکٹس کے لیے بھیجا جائے تاکہ وہ اپنی فارم برقرار رکھ سکیں۔
سفیان مقیم اس سیریز میں کسی بھی میچ کی پلینگ الیون کا حصہ نہیں بن سکے تھے۔ ٹیم مینجمنٹ اس وقت شاداب خان، سلمان آغا اور صائم ایوب پر بطور سپن آپشن انحصار کر رہی ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق سفیان مقیم نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور رپورٹ کریں گے جہاں وہ پاکستان شاہینز کے ساتھ ٹریننگ جاری رکھیں گے۔
دوسری جانب پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سہ ملکی سیریز کا اگلا میچ 27 اکتوبر کو قذافی سٹیڈیم میں ہی کھیلا جائے گا۔