دیگر سپورٹس
بجٹ میں کھیلوں کیلئے خطیر رقم مختص
کھیلوں کے حوالے سے اگلے مالی سال کے بجٹ کی تجاویز تیار کر لی گئیں۔وزارت بین الصوبائی رابطے نے ناروال سپورٹس سٹی سمیت 11منصوبوں کے لئے 3685.681 ملین روپے کی تجویز دی ہے جب کہ سندھ ڈویلپمنٹ پلان کے گیارہ منصوبوں کے لئے 1977.313 ملین کی تجویز شامل ہے۔
منظور شدہ پانچ نئی اسکیموں کیلئے 2165.203 ملین اور غیر منظور شدہ چھ منصوبوں کے لئے 5066ملین تجویز کئے گئے ہیں۔ گیارہ منصوبوں میں نارووال سپورٹس سٹی کے لئے سب سے زیادہ 2258 ملین کی تجویز ہے۔