ہاکی
جنوبی کوریا ہاکی ٹیم کی پاکستان آمد: ٹریننگ کیمپ اور پریکٹس میچز کا شیڈول جاری
جنوبی کوریا کی نیشنل ہاکی ٹیم کی پاکستان آمد:
اسلام آباد میں ٹریننگ کیمپ اور پریکٹس میچز کا شیڈول جاری
اسلام آباد ; پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ جنوبی کوریا کی مینز نیشنل ہاکی ٹیم 27 جولائی سے 9 اگست 2026 تک اسلام آباد میں ایک خصوصی ٹریننگ کیمپ کا انعقاد کرے گی اور پاکستان کی قومی ٹیم کے خلاف پریکٹس میچز کھیلے گی۔ اس اہم دورے کے لیے جنوبی کوریا کا 25 رکنی وفد پاکستان پہنچے گا، جس میں 20 کھلاڑی اور 5 آفیشلز شامل ہیں۔ دورے کے دوران کورین ٹیم پاکستان کے مایہ ناز ہاکی انفراسٹرکچر سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ٹریننگ سیشنز کا انعقاد کرے گی اور پاکستان کی قومی ہاکی ٹیم کے خلاف متعدد پریکٹس میچز میں حصہ لے گی، جو دونوں ممالک کے کھلاڑیوں کے لیے انتہائی سودمند ثابت ہوں گے۔ اس تاریخی دورے کا خیرمقدم کرتے ہوئے صدر پی ایچ ایف محی الدین احمد وانی نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ ایشیا کی ایک صفِ اول کی ٹیم کی ٹریننگ اور میچز کے لیے پاکستان آمد ہمارے کھلاڑیوں کے لیے حوصلہ افزا ہوگا۔ یہ بین الاقوامی دورہ پاکستان کی ہاکی سہولیات، شاندار کھیلوں کے ماحول اور ہمارے بہترین سیکیورٹی انتظامات پر عالمی اعتماد کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن اس دورے کو ملک میں بین الاقوامی ہاکی کی مکمل بحالی اور مقامی ٹیلنٹ کو عالمی معیار کا ایکسپوزر دینے کے لیے ایک سنگِ میل قرار دے رہی ہے۔واضع ریے ٹریننگ کیمپ اور میچز کے تفصیلی شیڈول کا اعلان جلد کیا جائے گا۔