راولپنڈی ٹیسٹ پاکستان کی گرفت میں، سری لنکا کو اننگز شکست کا خطرہ
راولپنڈی ٹیسٹ میچ، سری لنکا نے تیسرے دن 4 وکٹوں کے نقصان پر 404 رنز بنا لیے
سری لنکا کے بیٹر پاکستان کے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے
سری لنکا نے پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کے اختتام تک تین وکٹوں کے نقصان پر 74 رنز بنا لیے۔ مہمان ٹیم کو پاکستان کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 153 رنز درکار ہیں۔
راولپنڈی میں کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز پاکستان کی پوری ٹیم 325 رنز پر سمٹ گئی۔ بابر الیون کی جانب سے غازی غوری 54 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز ثابت ہوئے۔ اس سے قبل سری لنکا کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں صرف 98 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔
بدھ کو پاکستان کی پہلی اننگز کے خاتمے کے بعد سری لنکا نے اپنی دوسری اننگز شروع کی تو اسے ابتدا میں ہی اس وقت خسارے کا سامنا کرنا پڑا جب لہیرو ادھارا فاسٹ بولر ثاقب خان کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔
پاکستانی فاسٹ بولنگ کے سامنے مہمان ٹیم کے باز دباؤ میں دکھائی دیے اور نئے آنے والے بلے باز دنیش چندیمل بھی 10 کے مجموعی اسکور پر رضااللہ کی تیز گیند پر ایل بھی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے۔
سری لنکا کا اسکور 39 تک پہنچا تو کمندو مینڈس بھی پویلین لوٹ گئے، عامر جمال نے ان کی وکٹ کی۔
اس سے قبل پاکستان ٹیم نے 121 رنز تین کھلاڑی آؤٹ سے تیسری اننگز کا آغاز کیا تو ابتدا میں ہی اس کو نقصان اٹھانا پڑا اور اوپنر اذان اویس 47 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔
چار جھلاڑیوں کے نقصان کے بعد سعود شکیل اور صادق خان نے ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا۔ 178 کے مجموعی اسکور پر سعود شکیل 24 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
پاکستان ٹیم کی چھٹی وکٹ 193 رنز پر صادق خان کی گری جس کے بعد 219 کے اسکور پر اگلے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی سلمان علی آغا تھے۔
سات کھلاڑیوں کے آؤٹ ہونے کے بعد اگلے آنے والے کھلاڑیوں نے بھی ہمت نہ ہاری اور آخری تین وکٹوں پر پاکستان ٹیم نے 106 رنز اسکور کیے اور قومی ٹیم پہلی اننگرز میں 325 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوگئی۔
پاکستان کی پہلی اننگز میں غازی غوری 54 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ سری لنکا کی جانب سے لہیرو کمارا نے 95 رنز دے کر پانچ وکٹیں حاصل کیں جب کہ اسیتھا فرنینڈو نے تین جب کہ ملان رتھنایاکا اور پرابتھ جےسوریا نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔