کرکٹ

پشاور فور اسٹار ٹورنامنٹ: راولپنڈی ٹیم کی قیادت ملک کاشف جاوید کریں گے

پشاور میں ہونے والے فور اسٹار کرکٹ ٹورنامنٹ کے لیے راولپنڈی سپیشل پرسن ٹیم کا اعلان

پنڈی (سپورٹس لنک رپورٹر) پاکستان سپیشل پرسن کرکٹ ایسوسی ایشن نے پشاور میں ہونے والے فور اسٹار کرکٹ ٹورنامنٹ کے لیے راولپنڈی ٹیم کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔

ٹیم کی قیادت ملک کاشف جاوید کریں گے، جبکہ ہیڈ کوچ کے فرائض صنوبر گل اور منیجر کے فرائض نواز گوہر انجام دیں گے۔

اعلان کردہ اسکواڈ میں حافظ مجتبیٰ، شہزیب خان، حسنین جٹ، ارسلان شاہین، حماد تحسین، محمد شاہد، ابراہیم خان، عامر، ناصر جاوید، عبادت علی، تیمور خان، جہانگیر خان، زین اللہ اور جواد علی شامل ہیں۔

فور اسٹار ٹورنامنٹ پشاور میں کھیلا جائے گا جس میں ملک بھر سے سپیشل پرسن ٹیمیں حصہ لیں گی۔ راولپنڈی ٹیم ٹورنامنٹ میں بھرپور تیاری کے ساتھ شرکت کرے گی۔

راولپنڈی ٹیم آئندہ ہونے والے نیشنل ٹورنامنٹ میں بھرپور تیاری کے ساتھ حصہ لے گی۔ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ سپیشل پرسن کھلاڑیوں کو مزید مواقع فراہم کیے جائیں گے تاکہ وہ ملکی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوائیں۔

Related Articles


Back to top button