کرکٹ

سپورٹس جرنلسٹس فیڈریشن متحرک، کرکٹ ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ

پاکستان اسپورٹس جرنلسٹس فیڈریشن کی کرکٹ ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ، کھلاڑیوں کے ناموں کا باضابطہ اعلان جلد کیا جائے گا

لاہور( اسپورٹس رپورٹر/ پی این پی) پاکستان اسپورٹس جرنلسٹس فیڈریشن (PSJF) نے کھیلوں کے صحافیوں میں صحت مند سرگرمیوں، باہمی روابط اور کھیلوں کے فروغ کے لیے اپنی کرکٹ ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

فیڈریشن کے صدر محمد اقبال ہارپر نے کہا ہے کہ اسپورٹس جرنلسٹس نہ صرف کھیلوں کی کوریج اور فروغ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں بلکہ خود بھی کھیلوں کی سرگرمیوں میں حصہ لے کر ایک مثبت مثال قائم کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اسپورٹس جرنلسٹس فیڈریشن کی کرکٹ ٹیم کے لیے باصلاحیت اور کھیلوں سے دلچسپی رکھنے والے صحافیوں کو شامل کیا جائے گا۔ ٹیم کی تشکیل کا مقصد اسپورٹس جرنلسٹس کے درمیان اتحاد، بھائی چارے اور کھیلوں کے جذبے کو فروغ دینا ہے۔

فیڈریشن کی جانب سے ٹیم میں شامل کھلاڑیوں کے ناموں کا باضابطہ اعلان جلد کیا جائے گا۔ ٹیم مستقبل میں دوستانہ کرکٹ میچز اور مختلف کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لے گی۔

محمد اقبال ہارپر نے کہا کہ پاکستان اسپورٹس جرنلسٹس فیڈریشن کھیلوں کے صحافیوں کی فلاح و بہبود کے ساتھ ساتھ کھیلوں کی عملی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے بھی اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔

Related Articles


Back to top button