سہ ملکی ون ڈے سیریز کا فائنل، سری لنکا نے پاکستان کو جیت کے لیے 326 رنز کا ہدف دے دیا
سہ ملکی ون ڈے سیریز کا فائنل، سری لنکا نے پاکستان کو جیت کے لیے 326 رنز کا ہدف دے دیا
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جا رہے تین ملکی سیریز کے فائنل میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو 326 رنز کا ہدف دے دیا۔سری لنکا نے کامیندو مینڈس (131) کی پہلی ون ڈے سنچری کی مدد سے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 325 رنز بنائے۔ پون رتھنائیکے 77 اور اویشکا فرنانڈو 38 رنز بناکر دیگر نمایاں بلے باز رہے۔
پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ، حارث رؤف، شاہین شاہ آفریدی اور سلمان علی آغا نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جانے والے فائنل میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ہے، قومی ٹیم گزشتہ میچ میں سری لنکا کے ہاتھوں بیٹنگ کی تباہی کا بدلہ لینے اور ٹائٹل اپنے نام کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سہ ملکی ون ڈے سیریز کا فائنل ہفتے کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جا رہا ہے۔ میزبان پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
دونوں ٹیموں نے ٹورنامنٹ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل تک رسائی حاصل کی ہے اور اب ٹرافی جیتنے کے لیے میدان میں اتری ہیں۔
پاکستانی ٹیم کی قیادت شاہین شاہ آفریدی کر رہے ہیں جبکہ پلیئنگ الیون میں فخر زمان، معاذ صداقت، بابر اعظم، سعد بیگ، حسن نواز، سلمان علی آغا، عرفات منہاس، فہیم اشرف، حارث رؤف اور نسیم شاہ شامل ہیں۔
سری لنکن ٹیم کی قیادت کوشل مینڈس کریں گے۔ مہمان ٹیم میں کامندو مینڈس، اویشکا فرنینڈو، کوشل مینڈس، پون رتنائیکے، داسن شناکا، جنتھ لیانگے، سہان آراچچیگے، دونتھ ویلالاگے، ایشان ملنگا، اسیتھا فرنینڈو اور دلشان مدوشنکا شامل ہیں۔
ون ڈے کرکٹ میں دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک 162 مقابلے ہو چکے ہیں، جن میں پاکستان نے 97 اور سری لنکا نے 60 میچز جیتے ہیں، ایک مقابلہ برابر رہا جبکہ چار میچز بے نتیجہ ختم ہوئے۔
پاکستان نے گزشتہ پانچ ون ڈے میچز میں سے چار میں کامیابی حاصل کی ہے، تاہم اسے گزشتہ مقابلے میں سری لنکا کے ہاتھوں صرف 110 رنز پر آؤٹ ہونے کی ہزیمت اٹھانا پڑی تھی۔ قومی ٹیم آج اسی شکست کا بدلہ لینے کے لیے پُرعزم ہے۔
دوسری جانب سری لنکن ٹیم بھی بھرپور اعتماد کے ساتھ فائنل میں اتری ہے۔ اس نے حال ہی میں انگلینڈ کے خلاف 430 رنز کا ہدف حاصل کرکے ون ڈے کرکٹ کی تاریخ کا دوسرا بڑا کامیاب ہدف حاصل کرنے کا ریکارڈ بنایا تھا۔ اس کے بعد پاکستان کو بھی کم اسکور پر آؤٹ کرنے میں کامیاب رہی۔
فائنل میں شاہین شاہ آفریدی کی قیادت، پاکستانی مڈل آرڈر کی کارکردگی اور فاسٹ بولرز کا کردار ٹائٹل کے حصول میں فیصلہ کن ثابت ہو سکتا ہے۔