Games

ماسٹر پینٹس/ریجاس میجر جنرل سعید الزماں جنجوعہ میموریل پولو کپ کے سبسڈیری فائنل میں پہنچ گئے

ماسٹر پینٹس/ریجاس میجر جنرل سعید الزماں جنجوعہ میموریل پولو کپ کے سبسڈیری فائنل میں پہنچ گئے

لاہور: جے ایس بینک کے تعاون سے لاہور گیریژن پولو گراؤنڈز میں کھیلے جانے والے چودھویں میجر جنرل سعید الزماں جنجوعہ میموریل پولو کپ 2026ء 

میں ماسٹر پینٹس/ریجاس نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے لوٹو کارپٹس سنگاپور کو 5.5 کے مقابلے میں 12 گول سے ہرا کر سبسڈیری فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے.

فاتح ٹیم کی جانب سے راجہ محمد میکائیل سامی نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے 7 گول اسکور کیے اور نمایاں اسکورر رہے، جبکہ صفی ہاشم بن حارث نے 3 اور صفی ہارون بن حارث نے 1 گول اسکور کیا۔

 دوسری طرف، ہارنے والی ٹیم کو نصف گول کا ہینڈی کیپ حاصل تھا، جس کے لیے عمران عابد میر نے دو گول کیے جبکہ عریب علی ملک اور احمد زبیر بٹ نے ایک ایک گول اسکور کیا۔

میچ کے آغاز سے ہی ماسٹر پینٹس/ریجاس نے جارحانہ کھیل پیش کیا اور پہلے ہی چکر میں راجہ میکائیل سامی نے لگاتار تین گول کر کے اپنی ٹیم کو فیصلہ کن برتری دلائی.

 لوٹو کارپٹس سنگاپور کی طرف سے عمران میر اور دیگر کھلاڑیوں نے جوابی حملے کرنے کی بھرپور کوشش کی اور چند اچھے گول اسکور کیے، تاہم ماسٹر پینٹس/ریجاس کے کھلاڑیوں نے پوری میچ پر اپنی برتری برقرار رکھی اور شاندار فتح سمیٹ لی.

Related Articles


Back to top button