کرکٹ

پی ایس ایل 12: کھلاڑیوں، ٹیموں اور اسکواڈز کے حوالے سے اہم فیصلے ہو گئے

پی ایس ایل 12: کھلاڑیوں، ٹیموں اور اسکواڈز کے حوالے سے اہم فیصلے ہو گئے

پی ایس ایل 12 کے لیے بڑے فیصلے، ہر فرنچائز 7 کھلاڑی ریٹین کر سکے گی

پی ایس ایل ریٹینشن کی آخری تاریخ 13 جنوری مقرر، آکشن 23 جنوری کو

پی ایس ایل 12: سیلری کیپ 45 کروڑ، ڈائریکٹ سائننگ پر 50.5 کروڑ مقرر

پاکستان سپر لیگ(PSL) سیزن 12 کی تیاریوں کے سلسلے میں آپریشنز ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں لیگ کے فریم ورک کو حتمی شکل دے دی گئی۔

اس موقع پر تمام فرنچائزز نے پیش کیے جانے والے ریٹینشنز قوانین، پلیئر آکشن کی شرائط اور ٹیموں کے اسکواڈز سائز پر مکمل اتفاق کیا۔

پی سی بی کے مطابق ریٹینشنز کی آخری تاریخ 13 جنوری مقرر کی گئی ہے، ریٹینشنز کی تاریخ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے شیڈول کو مدِنظر رکھتے ہوئے مقرر کی گئی، مقامی کھلاڑی نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں پرفارم کر کے فرنچائزز کا اعتماد جیت سکتے ہیں۔

تمام فرنچائزز نے پلیئر آکشن کے قوانین کا جائزہ لیا اور متفقہ طور پر اسے منظور کیا، ہر فرنچائز زیادہ سے زیادہ 7 کھلاڑی ریٹین کر سکتی ہے اور مکمل 7 کھلاڑی ریٹین کرنے کا آپشن استعمال کرنے والی فرنچائز کو پچھلے آکشن کا اپنا سب سے مہنگا کھلاڑی لازمی ریلیز کرنا ہوگا۔

ہر فرنچائز کی سیلری کیپ 45 کروڑ پاکستانی روپے یا تقریباً 1 اعشاریہ 6 ملین امریکی ڈالر مقرر کی گئی ہے، اگر کوئی فرنچائز کسی کھلاڑی کو ڈائریکٹ سائن کرتی ہے 

اور گزشتہ سیزن کی ڈائریکٹ سائننگ کو برقرار رکھتی ہے، یا یہ دونوں کام کرتی ہے، تو اس کی سیلری کیپ بڑھ کر 50 اعشاریہ 5 کروڑ پاکستانی روپے ہو جائے گی۔

پلیئر آکشن میں ہر فرنچائز کو کم از کم ساڑھے 36 کروڑ پاکستانی روپے خرچ کرنا لازمی ہوں گے۔

ڈائریکٹ سائننگ کا عمل 23 نومبر تک جاری رہے گا، ہر فرنچائز ڈائریکٹ سائننگ میں صرف وہی غیر ملکی کھلاڑی سائن کر سکتی ہے جنہوں نے پچھلے 2 پی ایس ایل سیزنز میں شرکت نہ کی ہو۔

پلیئرز آکشن 23 جنوری 2027 کو ہوگا، جبکہ پی ایس ایل 12 کا انعقاد 18 مارچ سے 2 مئی تک 5 سے 6 شہروں میں ہوگا

پی ایس ایل کے سی ای او سلمان نصیر کا کہنا تھا کہ آج کا دن نہ صرف اس لیے اہم تھا کہ کن چیزوں پر اتفاق ہوا، بلکہ اس لیے بھی کہ یہ اتفاقِ رائے کس انداز میں قائم ہوا اور تمام فرنچائزز نے ورکشاپ میں مکمل کھلے پن کا مظاہرہ کیا۔

Related Articles


Back to top button