کرکٹ

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سہ ملکی ون ڈے سیریز کا فائنل کل لاہور میں کھیلا جائے گا

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سہ ملکی ون ڈے سیریز کا فائنل کل لاہور میں کھیلا جائے گا

لاہور، 30 اکتوبر: پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سہ ملکی ون ڈے سیریز کا فائنل کل ہفتہ، 31 اکتوبر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔ ڈے اینڈ نائٹ فائنل پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 1 بجے شروع ہوگا، ٹاس ساڑھے 12 بجے ہوگا۔ 

میچ کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں اور ٹکٹیں فروخت ہو چکی ہیں۔پاکستان نے لیگ مرحلے میں 4 میں سے 3 میچ جیت کر 6 پوائنٹس کے ساتھ فائنل میں جگہ بنائی، جبکہ سری لنکا 2 فتوحات کے ساتھ 4 پوائنٹس پر دوسرے نمبر پر رہا۔ 

آخری لیگ میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو 110 رنز پر ڈھیر کر کے 8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔فائنل پی ٹی وی اسپورٹس پر براہ راست نشر ہوگا، ٹیپ میڈ اور پی سی بی لائیو پر اسٹریمنگ ہوگی۔

ہیڈ کوچ مائیک ہیسن اور نائب کپتان سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ ٹیم فائنل میں بہترین کھیل پیش کرے گی، بڑے کھلاڑی بڑے میچ میں پرفارم کرتے ہیں۔

فائنل سے قبل دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے گورنر ہاؤس لاہور میں ٹرافی شوٹ میں حصہ لیا۔ قومی ٹیم کی قیادت شاہین شاہ آفریدی جبکہ سری لنکا کی قیادت کوشل مینڈس کریں گے۔

پاکستان نے تین ملکی سیریز میں انگلینڈ کے ساتھ دو اور سری لنکا کے ساتھ ایک میچ جیتا۔ پاکستان کی نظریں ہوم گراؤنڈ پر پہلی ون ڈے انٹرنیشنل تین ملکی سیریز ٹرافی جیتنے پر مرکوز ھیں۔

سلمان علی آغا 158 رنز کے ساتھ ٹورنامنٹ میں پاکستان کے نمایاں بیٹر ہیں۔ عرفات منہاس نے چار میچوں میں نو جبکہ شاہین شاہ آفریدی نے آٹھ وکٹیں حاصل کیں۔

 شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ ٹیم نے اچھی کارکردگی دکھائی لیکن کچھ شعبوں میں بہتری کی ضرورت ہے،

ٹاپ آرڈر میں رنز بنانے اور بڑی شراکتیں قائم کرنے کی ضرورت ہے، شائقین کرکٹ نے ہمیشہ ہماری بھرپور حوصلہ افزائی کی ہے، امید ہے کل بڑی تعداد میں شائقین سٹیڈیم آکر ٹیم کو سپورٹ کریں گے

 کوشل مینڈس  نے کہا کہ پاکستان نے حالیہ میچوں میں اچھی کرکٹ کھیلی ہے، فائنل کے لیے بھرپور تیاری کی ہے، مقابلے کے منتظر ہیں پاکستانی شائقین نے سری لنکن کھلاڑیوں کو بھرپور سپورٹ کیا ھے ۔

Related Articles


Back to top button