ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ 7 ستمبر تا یکم اکتوبر 2028 پاکستان میں منعقد ہوگا -
لاہور / دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (ICC) نے کل بروز جمعہ 23 اکتوبر کو بڑا اعلان کر دیا ہے۔ ICC ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ 2028 پاکستان میں منعقد ہوگا۔
پاکستان 7 ستمبر سے یکم اکتوبر 2028 تک آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کی میزبانی کرے گا کیونکہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سنہ 2030 تک کے مصروف بین الاقوامی کرکٹ کیلنڈر کی تاریخوں کو حتمی شکل دے دی ہے۔
ٹورنامنٹ 7 ستمبر سے یکم اکتوبر 2028 تک کھیلا جائے گا۔ اس میں 12 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ پاکستان پرنسپل میزبان ہوگا۔ یہ پاکستان میں ہونے والا پہلا ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ ہوگا۔
بھارت کے میچز یو اے ای میں: بھارت اس ٹورنامنٹ میں پاکستان نہیں آئے گا۔ بھارتی ویمنز ٹیم کے تمام میچز متحدہ عرب امارات (UAE) میں ہوں گے، کیونکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہائبرڈ ماڈل طے پا چکا ہے۔
فائنل کہاں ہوگا؟ پی سی بی ذرائع کے مطابق اگر بھارتی ٹیم فائنل میں نہ پہنچی تو فائنل لاہور میں کھیلا جائے گا۔ اگر بھارت فائنل میں پہنچا تو فائنل بھی دبئی میں ہوگا۔
ویمنز ورلڈ کپ کے ختم ہونے کے صرف 11 دن بعد مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 12 اکتوبر سے 12 نومبر 2028 تک آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں شروع ہوگا
پی سی بی کا مؤقف:
پی سی بی حکام نے کہا ہے "ہم چاہتے ہیں کہ دونوں گروپس کے میچز اور ناک آؤٹ میچز جن میں بھارت شامل نہ ہو، وہ پاکستان میں ہوں۔ یو اے ای سب کے لیے بہترین نیوٹرل وینیو ہے کیونکہ پاکستان سے دبئی کا سفر کم ہے اور لاجسٹکس آسان ہو جاتی ہے" یہ وہی ماڈل ہے جو 2025 چیمپئنز ٹرافی میں اپنایا گیا تھا۔