پی سی بی کا بڑا اعلان — قائد اعظم ٹرافی گولڈ اور سلور کے سکواڈز اور شیڈول کا اعلان
قائد اعظم ٹرافی کے شیڈول کا اعلان — 69واں ایڈیشن کل سے شروع،
گولڈ اور سلور میں 60 میچز ہوں گے
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے ملک کے سب سے قدیم اور سب سے بڑے فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ قائد اعظم ٹرافی کے 69 ویں ایڈیشن کے شیڈول اور سکواڈز کا اعلان کر دیا ہے۔ ٹورنامنٹ منگل 3 نومبر سے ملک بھر میں شروع ہوگا۔
پی سی بی کے مطابق اس سال ٹورنامنٹ دو حصوں میں کھیلا جائے گا۔ گولڈ ٹورنامنٹ میں 8 جبکہ سلور میں 12 ریجنل ٹیمیں حصہ لیں گی۔ دونوں کیٹیگریز میں کل 60 فرسٹ کلاس میچز کھیلے جائیں گے۔
گولڈ ٹورنامنٹ:
دفاعی چیمپئن کراچی بلیوز، فیصل آباد، فاٹا، لاہور وائٹس، اسلام آباد، پشاور، ملتان اور سیالکوٹ بلیوز شامل ہیں۔ گولڈ 3 نومبر سے 19 دسمبر تک کھیلا جائے گا۔
ہر راؤنڈ میں 4 میچز ہوں گے۔ میچز نیشنل گراؤنڈ اسلام آباد، ڈائمنڈ گراؤنڈ اسلام آباد، ایبٹ آباد کرکٹ سٹیڈیم اور شعیب اختر سٹیڈیم راولپنڈی میں ہوں گے۔ فائنل 15 سے 19 دسمبر کو ہوگا۔
پہلے راؤنڈ کا سب سے بڑا میچ لاہور وائٹس اور فاٹا کے درمیان کل سے ڈائمنڈ گراؤنڈ اسلام آباد میں ہوگا، جس میں ٹیسٹ کپتان بابر اعظم لاہور وائٹس کی نمائندگی کریں گے جبکہ ون ڈے کپتان شاہین شاہ آفریدی فاٹا کی کپتانی کریں گے۔
سلور ٹورنامنٹ:
سلور 3 نومبر سے 7 دسمبر تک کھیلا جائے گا۔
گروپ اے (کراچی): لاہور بلیوز، راولپنڈی، لاڑکانہ، کوئٹہ، بہاولپور، پشاور وائٹس — وینیوز: سٹیٹ بینک، یو بی ایل سپورٹس کمپلیکس، کے سی سی اے سٹیڈیم
گروپ بی (جنوبی پنجاب): کراچی وائٹس، آزاد جموں کشمیر، حیدرآباد، ڈیرہ مراد جمالی، ایبٹ آباد، سیالکوٹ وائٹس — وینیوز: ملتان کرکٹ سٹیڈیم، رحیم یار خان، ڈرنگ سٹیڈیم بہاولپور
پی سی بی گولڈ کے تمام میچز اور سلور کے ہر راؤنڈ میں 6 میں سے 4 میچز لائیو سٹریم کرے گا۔ سلور کی ٹاپ دو ٹیمیں اگلے سیزن گولڈ میں کوالیفائی کریں گی۔