کرکٹ

پی سی بی کا بڑا اعلان، پشاور میں ٹرائی سیریز ہوگی

کرکٹ شائقین کے لیے خوشخبری، دسمبر میں ٹرائی سیریز کا اعلان

اسلام آباد:(  نواز گوہر ) کرکٹ شائقین کے لیے بڑی خوشخبری آ گئی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے دسمبر میں ایک ہفتے پر مشتمل ٹرائی سیریز کے انعقاد کا اعلان کر دیا ہے۔

یہ اعلان گزشتہ روز اسلام آباد میں پاکستان اور سری لنکا ٹیموں کے اعزاز میں دی گئی تقریب کے دوران کیا گیا، جہاں پاکستان نے دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز 1-0 سے اپنے نام کی تھی۔

کون سی ٹیمیں حصہ لیں گی
؟ محسن نقوی نے تصدیق کی کہ اس ٹرائی سیریز میں تین پاکستانی ٹیمیں حصہ لیں گی: پاکستان سینئر ٹیم , پاکستان شاہینز ، پاکستان انڈر 19 ٹیم

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ انہوں نے اس تجویز پر پاکستان کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن اور ہائی پرفارمنس سینٹر کے ڈائریکٹر عاقب جاوید سے بات چیت کر لی ہے۔

انہوں نے کہا، "ہم پاکستان میں ٹرائی سیریز کروا رہے ہیں، اور تینوں ٹیمیں پاکستان ٹیم، پاکستان شاہینز اور پاکستان انڈر 19 ہوں گی۔"

پی سی بی چیئرمین نے کہا کہ وہ اس سیریز کے میچز پشاور میں کروانے کے خواہشمند ہیں۔

ان کا کہنا تھا، "ہم میچز پشاور میں کروانے کی کوشش کریں گے۔ امید ہے پشاور ہی بہترین ہوگا، اور ہم آج یا کل تک تاریخیں فائنل کر لیں گے۔"

انہوں نے مزید کہا کہ اس ایک ہفتے کی سیریز کا شیڈول ایک سے دو دن میں فائنل کر دیا جائے گا۔

اس سیریز سے نوجوان اور ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کو سینئر انٹرنیشنل کھلاڑیوں کے خلاف کھیلنے کا سنہری موقع ملے گا، جو مستقبل کے لیے پاکستان کرکٹ کے لیے انتہائی فائدہ مند ثابت ہوگا۔

Related Articles


Back to top button