ٹٰینس

جے-30 ٹینس چیمپئن شپ: پاکستان کے دو فائنل پکے، 16 ملکوں میں دھوم مچ گئی

پاکستانی نوجوان ٹینس اسٹارز چھا گئے، احشام ہمایوں اور عامر مزاری / عمر جواد ملک فائنل میں پہنچ گئے

اسلام آباد ; پاکستان کے احشام ہمایوں نے بوائز سنگلز فائنل میں جگہ بنا لی، جبکہ پاکستانی جوڑی عامر مزاری اور عمر جواد ملک نے بھی بوائز ڈبلز فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ یہ کامیابی جے-30 صبحِ نو پاکستان ورلڈ جونیئر ٹینس چیمپئن شپ 2026 کے سیمی فائنل مقابلوں میں حاصل ہوئی۔

بوائز سنگلز کے سیمی فائنل میں احشام ہمایوں نے ہم وطن کھلاڑی زوہیب افضل ملک کو 7-5، 6-2 سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی، جہاں ان کا مقابلہ تھائی لینڈ کے فاسین سنچالونگ سے ہوگا۔

بوائز ڈبلز کے سیمی فائنل میں پاکستان کے عامر مزاری اور عمر جواد ملک نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے تھائی لینڈ کی جوڑی فاسین سنچالونگ اور تھیراپٹ سمرت وانیچا کو 6-4، 7-5 سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔

جے-30 صبحِ نو پاکستان ورلڈ جونیئر ٹینس چیمپئن شپ 2026 پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس، گارڈن ایونیو، اسلام آباد میں جاری ہے، جس میں 16 ممالک کے 55 کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں، جن میں 33 بوائز اور 22 گرلز شامل ہیں۔

ایونٹ میں روس، ہانگ کانگ، چین، تھائی لینڈ، قازقستان، بنگلہ دیش، سنگاپور، سری لنکا، سربیا، آسٹریلیا، اسپین، کینیڈا، سویڈن، جرمنی، جاپان اور پاکستان کے کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں۔

اس بین الاقوامی جونیئر ٹینس چیمپئن شپ کے انعقاد میں صبحِ نو، پارک ویو سٹی، دیوان سیمنٹ، بینک الفلاح اور او جی ڈی سی ایل کا تعاون قابلِ تحسین ہے، جن کی معاونت سے ایونٹ کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔

بوائز سنگلز سیمی فائنلز:  فاسین سنچالونگ (تھائی لینڈ) نے ریحان گوناوردھنا (سری لنکا) کو 6-1، 6-0 سے شکست دی۔  احشام ہمایوں (پاکستان) نے زوہیب افضل ملک (پاکستان) کو 7-5، 6-2 سے شکست دی۔

گرلز سنگلز سیمی فائنلز: ادیما السیپولووا (قازقستان) نے پلویپچ ڈاؤنگخیاؤ (تھائی لینڈ) کو 6-1، 6-4 سے شکست دی۔- پولینا سوشکووا (قازقستان) نے آئلین بکیئیوا (قازقستان) کو 6-1، 6-4 سے شکست دی۔

بوائز ڈبلز سیمی فائنلز:  عامر مزاری / عمر جواد ملک (پاکستان) نے فاسین سنچالونگ / تھیراپٹ سمرت وانیچا (تھائی لینڈ) کو 6-4، 7-5 سے شکست دی۔ جیکب لیٹسچ (جرمنی) / جائین ڈی سیرم (سری لنکا) نے حمزہ رومان / زوہیب افضل ملک (پاکستان) کو 6-4، 6-3 سے شکست دی۔

گرلز ڈبلز سیمی فائنلز: پلویپچ ڈاؤنگخیاؤ / انیاوی پیسارنپانوونگ (تھائی لینڈ) نے آئلین بکیئیوا / ڈینیلیا بیسے بائیوا (قازقستان) کو 6-4، 6-0 سے شکست دی۔ ادیما السیپولووا (قازقستان) / یوچی لی (چین) نے واروارا روبتسووا (روس) / شوان یی وی (چین) کو 6-7(4)، 6-2، (10-2) سے شکست دی

Related Articles


Back to top button