کرکٹ

چیمپئنز نے پی سی بی ویمنز سپر تھری ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کا ٹائٹل جیت لیا

طوبہ حسن کی چار وکٹیں، چیمپئنز نے پی سی بی ویمنز سپر تھری ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ جیت لیا

فیصل آباد : طوبہ حسن کی چار وکٹوں کی بدولت چیمپئنز نے پی سی بی ویمنز سپر تھری ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کا ٹائٹل جیت لیا۔ فائنل میں چیمپئنز نے واریرز کو 4 وکٹوں سے شکست دی۔ میچ اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلا گیا۔

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے واریرز نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 114 رنز بنائے۔ حفصہ خالد اور رویل فرحان نے 19، 19 رنز بنائے۔

چیمپئنز کی کپتان طوبہ حسن نے رائٹ آرم لیگ اسپن سے 26 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں، مومنہ ریاضت نے 2 وکٹیں لیں۔

جواب میں چیمپئنز نے 17.4 اوورز میں 6 وکٹوں پر ہدف حاصل کر لیا۔ سدرہ امین نے 39 گیندوں پر 6 چوکوں کی مدد سے 46 رنز بنائے، اوپنر کومل خان نے 41 رنز بنائے۔ واریرز کی رامین شمیم نے 21 رنز دے کر 2 وکٹیں لیں۔

چیمپئنز کی عائشہ رحمان کو 5 وکٹیں اور بیٹنگ میں عمدہ کارکردگی پر پلیئر آف دی ٹورنامنٹ قرار دیا گیا۔ 22 سالہ بیٹر نے انکریڈیبلز کے خلاف 16 گیندوں پر ناقابل شکست 35 رنز بنا کر پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ بھی جیتا تھا۔

مختصر اسکور:
واریرز 114-9، 20 اوورز (حفصہ خالد 19، رویل فرحان 19؛ طوبہ حسن 4-26، مومنہ ریاضت 2-18)
چیمپئنز 116-6، 17.4 اوورز (سدرہ امین 46، کومل خان 41؛ رامین شمیم 2-21)

Related Articles


Back to top button