Games
پشاور : حیات آباد سپورٹس کمپلیکس میں سپورٹس فیسٹیول، فل کنٹیکٹ کراٹے کے دلچسپ مقابلے
حیات آباد سپورٹس کمپلیکس میں سپورٹس فیسٹیول، فل کنٹیکٹ کراٹے کے دلچسپ مقابلے،
لنڈی کوتل کے پختون یار شینواری نے گولڈ میڈل حاصل کیا،
پشاور : حیات آباد سپورٹس کمپلیکس پشاور میں رنگارنگ سپورٹس فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا، جس میں دیگر کھیلوں کے ساتھ فل کنٹیکٹ کراٹے کے فائٹس، کاتا اور شاندار کراٹے مظاہرے بھی پیش کیے گئے۔
کراٹے ایونٹ کا انعقاد خیبرپختونخوا فل کنٹیکٹ کراٹے ایسوسی ایشن کے صدر محمد یاسین یاسر اور جنرل سیکرٹری نثار شینوری نے بھرپور محنت اور ذمہ داری کے ساتھ کیا، جسے سپورٹس بورڈ کے حکام نے سراہا۔
مقابلوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں میڈلز اور سرٹیفکیٹس تقسیم کیے گئے۔
فیسٹیول میں مشیر برائے کھیل و امورِ نوجوانان خیبرپختونخوا ڈاکٹر سرفراز علی، سیکرٹری سپورٹس محمد آصف اور ڈائریکٹر جنرل سپورٹس واصل خان خٹک نے خصوصی شرکت کی۔