کرکٹ

کینسر میں مبتلا بنگلادیشی کرکٹر ایمبولینس میں زندگی کی بازی ہار گیا

کینسر میں مبتلا بنگلادیشی کرکٹر ایمبولینس میں زندگی کی بازی ہار گیا

ڈھاکہ (سپورٹس لنک) بنگلادیش کرکٹ میں کہرام مچ گیا، باصلاحیت نوجوان فاسٹ باؤلر بلڈ کینسر سے جنگ ہار گیا۔

چٹاگانگ ڈویژن انڈر 18 ٹیم کے لیفٹ آرم فاسٹ باؤلر مہدی حسن ہردوئے جو کہ Acute Myeloid Leukemia یعنی بلڈ کینسر میں مبتلا تھے، ڈھاکہ علاج کے لیے جاتے ہوئے راستے میں ایمبولینس میں ہی دم توڑ گئے۔

 وہ صرف 18 سال کے تھے۔مہدی کو چٹاگانگ کے جونیئر سرکٹ کا سب سے باصلاحیت باؤلر مانا جا رہا تھا۔ ان کے روشن مستقبل کی پیشگوئی کی جا رہی تھی۔

بنگلادیش کرکٹ بورڈ (BCB) نے جولائی میں ان کے علاج کے لیے 5 لاکھ ٹکا دیے تھے، جبکہ بنگلادیش کی وزارت کھیل نے بھی 5 لاکھ ٹکا امداد دی تھی۔ لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے۔

بائیں ہاتھ سے فاسٹ بولنگ کرنے والے مہدی حسن ہردوئے کو چٹاگانگ کی جونیئر کرکٹ میں ایک باصلاحیت اور ابھرتا ہوا کھلاڑی سمجھا جاتا تھا۔

BCB نے اپنے بیان میں کہا ہے:

"ہم مہدی حسن ہردوئے کے انتقال پر گہرے رنج کا اظہار کرتے ہیں۔ وہ ایک باصلاحیت لیفٹ آرم پیسر تھے، ان کا مستقبل بہت روشن تھا۔ ہم ان کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کرتے ہیں۔"

Related Articles


Back to top button