کرکٹ

یاسین اختر میموریل ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ، خضرا کلب نے ینگ ماڈل ٹاؤن کو 7 وکٹوں سے ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

خضرا کلب کی شاندار کامیابی، ینگ ماڈل ٹاؤن کو 7 وکٹوں سے ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچ گئی

لاہور، رپورٹ: عابد حسین ; یاسین اختر میموریل ٹی ٹونٹی کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں خضرا کرکٹ کلب نے عمدہ آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ینگ ماڈل ٹاؤن کلب کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

اظہر علی ویلیشیا کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں ینگ ماڈل ٹاؤن کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 129 رنز بنائے۔ قاسم اکرم 32 اور عاصم کمال 24 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ خضرا کلب کی جانب سے اسد خان نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، جبکہ احمد اقبال نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں خضرا کلب نے مطلوبہ 130 رنز کا ہدف صرف 18 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر کے میچ اپنے نام کر لیا۔ حسن مدثر نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 70 رنز کی ناقابلِ شکست اننگ کھیلی، جبکہ محسن علی نے 38 رنز کی عمدہ اننگ کھیل کر ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔

میچ میں فیصلہ کن کارکردگی پر اسد خان اور حسن مدثر کو مشترکہ طور پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

چیئرمین خضرا کرکٹ کلب عابد حسین نے ٹیم کی شاندار کامیابی پر تمام کھلاڑیوں، ٹیم مینجمنٹ اور کوچنگ اسٹاف کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ کوارٹر فائنل جیسے اہم مرحلے پر کھلاڑیوں نے جس نظم و ضبط، ٹیم ورک اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ہے، وہ قابلِ تحسین ہے۔

انہوں نے بالخصوص اسد خان کی عمدہ باؤلنگ اور حسن مدثر کی فیصلہ کن بیٹنگ کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی پوری ٹیم کی اجتماعی محنت اور عزم کا نتیجہ ہے۔ امید ہے کہ کھلاڑی اسی جذبے اور تسلسل کے ساتھ سیمی فائنل میں بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل تک رسائی حاصل کریں گے۔

Related Articles


Back to top button